سابق وزیراعظم و ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی ہو گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔