سویڈن نے 9 اپریل 2025ء سے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پراسیسنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سویڈش سفارتخانہ اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ کام اور تعلیم کے اجازت ناموں کیلئے سویڈش ویزا کی درخواستوں پر اب مقامی طور پر ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس عمل سے ویزا درخواست دہندگان کو بہت آسانی ہو گی، اس سے قبل پاکستانیوں کو ویزا سے متعلق کارروائی کیلئے ایتھوپیا جانا پڑتا تھا۔
سفارتخانے کے مطابق کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا سویڈن میں خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لئے رہائشی اجازت نامے کیلئے درخواست دینے والے افراد کی اسلام آباد سفارتخانے میں ہی درخواست پر کارروائی مکمل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2023 میں یہ عمل معطل کر دیا گیا تھا جس کے لئے پاکستانی درخواست دہندگان کوعدیس ابابا، ایتھوپیا جانا پڑتا تھا۔