جی 7 اجلاس میں بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں، نریندر مودی غیر حاضر رہے

جی 7 اجلاس  میں بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں، نریندر مودی غیر حاضر رہے

ویب ڈیسک۔ کینیڈا میں ہونےوالے جی 7 اجلاس نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی طور پر تنہا ثابت کر دیا۔ اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی غیر حاضر رہے، جو کہ بین الاقوامی برادری میں بھارت کے جارحانہ رویے کا عکاس ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی جی 7 اجلاس کی کوریج کے دوران بھی بھارت کا نہ تو نام لیا گیا اور نہ ہی اس کا پرچم کسی منظر میں دکھایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت کو صرف رسمی کارروائی کے تحت مدعو کیا گیا تھا، جبکہ عملی طور پر اسے کسی اہم مقام پر نہیں لایا گیا۔

اس سے قبل مودی کی بھرپور کوششوں کے باوجود ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی ملاقات نہ ہو سکی، جس نے بھارتی قیادت کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا۔ صدر ٹرمپ کی عدم دلچسپی اور ملاقات سے انکار نے نہ صرف مودی بلکہ بھارتی میڈیا کو بھی مایوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی “میک ان انڈیا” پالیسی کا پردہ فاش ، بھارتی مینوفیکچرنگ کے مایوس کن حالات

بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے پاک-بھارت جنگ بندی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ اس تمام صورتحال نے عالمی سطح پر نریندر مودی کی سیاسی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

بھارت کے اندر سے بھی مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما جواہر سرکار نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “مودی جیسے ہی اجلاس میں پہنچے، ٹرمپ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہو گئے، یہ محض اتفاق نہیں لگتا۔”

Related Articles