پی ٹی آئی میں تقسیم موجود، گنڈاپور کو ابھی تک عمران خان نے بچایا ہوا ہے : شیر افضل

پی ٹی آئی میں تقسیم موجود، گنڈاپور کو ابھی تک عمران خان نے بچایا ہوا ہے : شیر افضل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیرافضل مروت کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تقسیم پہلے سے موجود تھی، علی امین گنڈاپور اچانک نہیں بولے انہیں بانی علی امین گنڈاپور کو ابھی تک بانی پی ٹی آئی نے بچایا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لڑائی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو نکلوا رہے ہیں، کچھ نہ ہوا تو 15 دن بعد تحریک انصاف میں مزید لوگ بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو کے پی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھے، علی امین گنڈاپور نے اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کے بارے میں ٹکٹ کےحوالے سے ٹھیک بولا، اسد قیصر سازشی نہیں ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا  کہ بانی پی ٹی آئی نے تینوں کو ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے کی بیرسٹر گوہر اور میرے سامنے تصدیق کی، علی امین گنڈاپور اگر کارروائی کریں تو پی ٹی آئی کی آدھی سابق کابینہ جیلوں میں ہو، ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 3 سے 4 وزیر برطرف ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں پریس کانفرنس کی حد تک ہیں، بلی کے گلے میں تحریک کی گھنٹی کون باندھے گا، ابھی بہت سی سازشیں پائپ لائن میں ہیں ، پی ٹی آئی میں کچھ نہیں ہو رہا بس سازشیں ہو رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *