وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو گلے کی کامیاب سرجری کے بعد شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت بہتر ہورہی ہے

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے روز بھی ہسپتال سے صوبے میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی براہ راست نگرانی جاری رکھی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی میجر سرجری شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں کی گئی، جو کامیاب رہی، جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق سے تمام فتنے ختم کریں گے،پاکستان کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے یوم تکبیر پر وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کو گلے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا، جس کے باعث ڈاکٹروں نے سرجری تجویز کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

editor

Related Articles