چکن، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چکن، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں اضافہ ، لاہور شہر میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔

لاہور میں زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383  روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 760 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری  طرف شہر میں مٹن کا سرکاری ریٹ 1 ہزار 600 مقرر ہے، جو ہزار روپے زائد یعنی 2 ہزار 6 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.20 فی صد رہی، حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، حالیہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 85 روپے 81 پیسے فی کلو، آلو کی قیمت 2 روپے فی کلو، پیاز 3 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *