سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکر ٹری اطلاعات و ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔

نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے،جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی مہنگائی میں کمی پر گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے:شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب جس پارٹی رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس بھیج دیا جائے گا۔ اور اس کے خلاف  پارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *