گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول کا اعلان

گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول کا اعلان

محکمہ سوئی گیس نے گیس کی سپلائی کا پرانا شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا، جس کے تحت گھریلو صارفین کو دن میں تین مرتبہ گیس فراہم کی جائے گی۔

محکمہ سوئی گیس کے مطابق صبح 6 سے 9 بجے تک، دوپہر 12 سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی فراہم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور گیس کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی، نواز شریف

واضح رہے کہ ماہِ رمضان کے دوران محکمہ سوئی گیس نے سحر و افطار کے دوران سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *