گوادر میں دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

گوادر میں دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

گوادر میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادرحمود الرحمٰن نے اعلامیہ جاری کیا، اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، جس کی مکمل پاسداری کرنا تمام شہریوں پر لازم ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض افراد گوادر سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کیلئے روانہ ہورہے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی سخت ہدایات کی روشنی میں کسی فرد یا گروہ کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزید پڑھیں: اختر مینگل کا دھرنا کوئٹہ سے قلات منتقل کیے جانے کا امکان، وجہ سامنے آگئی

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کریں اور موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے گھروں تک محدود رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *