تربیلا جھیل میں پھنسنے والی کشتی میں سوار تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ کشتی کے ملاح کی بے احتیاطی برتنے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنیوالی کشتی جو کہ تربیلا جھیل میں پھنس چکی تھی ، میں سوار تمام مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے نوٹس لیتے ہوئے کشتی کے ملاح کو گرفتار کرلیا۔
کشتی میں گنجائش سے زائد مسافر بٹھانے پر دلدل میں پھنس گئی تھی۔ کشتی میں 130 کے قریب افراد سوار تھے جبکہ کشتی کی گنجائش 70 تک افراد کی تھی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 اہلکاروں کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشی سے نکال کر ریسکیو کرلیا۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر کشی ملاح علی زمان ولد سید اکثر سکنہ بیٹ گلی کو غفلت اور بے احتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔