پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے اپنی دوست کی مایوں نائٹ پر اپنے دلکش انداز سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو کہ کبھی میں کبھی تم سمیت متعدد کامیاب ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام کے 18.1 ملین مداحوں کے ساتھ سب سے زیادہ پسندیدہ ادکاراوں میں شامل ہیں، مداح ان کی خوبصورت شخصیت اور غیر معمولی اداکاری کی مہارت کو پسند کرتے ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلفریب انداز میں نظر آئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram