امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے ساتھ معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی کا اظہار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے ساتھ معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی کا اظہار

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم نے بھی خوشخبری سنا دی

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلیے اہم ہے۔

محمد اسحاق ڈار نے 2013 سے 2018 کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑا جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لئے مستقبل کے تعاون کیلئے امریکہ کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امرییکی ویر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کے لئے  قریبی رابطے میں رہنے ہر اتفاق کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *