پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل باری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
اکمل باری کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ سے اکمل باری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بغیر این او سیز کیلئے اپلائی کیا، اکمل خان باری پارٹی لیڈر شپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کیا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ اس طرز عمل سے پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس حوالے سے تین روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کریں۔ آئندہ بغیر مشاورت کے ایسی سرگرمی پرمزید ایکشن لیا جائیگا۔ صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری رانا بلال اعجاز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔