صائم ایوب پی ایس ایل میں کھیلنے کیلئے فٹ قرار

پاکستان سپرلیگ سیزن 10کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ جارح مزاج اوپنر بلے باز صائم ایوب بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کیلئے فٹ قرار دیدیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو پی ایس ایل کھیلنے کیلئے فٹ قرار دیدیا، صائم ایوب آج پشاور زلمی کو جوائن کر لیں گے جبکہ بیشتر کھلاڑی پشاور زلمی مینجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔ پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابراعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ بلوچستان میں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی جانب سے پرتپاک استقبال

واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنے خاندان کیساتھ منائی۔

پی ایس ایل 10کے میچز 11اپریل سے 18مئی تک کراچی، لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *