پاکستانی بچے کی ذہانت نے ناسا کو بھی حیران کردیا

پاکستانی بچے کی ذہانت نے ناسا کو بھی حیران کردیا

8 سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی ویب سائٹ پر موجود ایک معمولی غلطی پکڑ کر سب کو حیران کردیا، جبکہ امریکی خلائی ادارے نے بھی کھلے دل سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بچے کی باریک بینی کو سراہا۔

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچے نے ناسا کی ایک پوسٹ میں ایکسپلور جوپیٹر’’Explore Jupiter‘‘ کی جگہ غلطی سے لکھا گیا ایکسپور جوپیٹر’’Expor Jupiter‘‘دیکھ لیا۔ لفظ ایکسپلور’’Explore‘‘ میں حرف ایل ’’L‘‘ غائب تھا، جس پر بچے نے فوری توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں :آگ کا منظر پیش کرنے والی آبشارکا حیرت انگیز قدرتی نظارہ

بچے کے والد مسرت علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اس غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اسے “اہم مشن اپڈیٹ” قرار دیا۔ ناسا نے بھی دوستانہ انداز اپناتے ہوئے جواب دیا کہ نشاندہی کا شکریہ، گمشدہ حرف فوری طور پر درست کیا جا رہا ہے۔

والد کے مطابق ناسا کے جواب سے ان کا بیٹا بے حد خوش ہوا کیونکہ وہ خلا، راکٹس اور اسپیس مشنز میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مستقبل میں خلا باز بننے کا خواب دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سون ڈونگ غار، زمین کے اندر چھپی ایک پراسرار دنیا

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب یہ دلچسپ واقعہ اپنی کلاس میں بڑے فخر سے سنائے گا۔

سوشل میڈیا پر یہ مکالمہ تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے بچے کی ذہانت اور مشاہدے کی بھرپور تعریف کی۔ کئی افراد نے اسے مستقبل کا سائنسدان قرار دیا، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ آج وہ ایک لفظ کی غلطی درست کر رہا ہے، کل شاید مریخ مشن کا حصہ ہوگا۔

editor

Related Articles