پنجاب بھر میں 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب بھر میں 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت نے سولہویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے سالانہ میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تعطیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق پورے لاہور ضلع پر ہوگا۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ عام تعطیل حضرت شاہ حسین (میلہ چراغاں) کے سالانہ عرس کے سلسلے میں کی جا رہی ہے اور یہ ضلع لاہور میں واقع تمام ذیلی دفاتر میں نافذ العمل ہوگی۔

تاہم حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ چھٹی کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکموں یا ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میلہ چراغاں، جسے روشنیوں کا میلہ بھی کہا جاتا ہے، لاہور کے سب سے مشہور ثقافتی اور روحانی پروگراموں میں سے ایک ہے، جو خطے بھر سے عقیدت مندوں اور زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

شاہ حسین کے مزار پر ہر سال منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں صوفی موسیقی، شاعری اور روایتی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *