پی ایس ایل فرنچائزز کا ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ ختم، سلمان اقبال اور علی ترین نے صلاح کر لی

پی ایس ایل فرنچائزز کا ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ ختم، سلمان اقبال اور علی ترین نے صلاح کر لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نےکہا ہے کہ انہیں علی ترین کے ’پی ایس ایل‘ کو لے کر جذبے اور کرکٹ سے پیار پر کوئی شک نہیں ہے، علی ترین مرحوم چچا عالمگیر ترین سے بہتر ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے لکھا کہ ’علی ترین نے ملتان سلطانز کی ٹیم پر بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے پہلی بار پی ایس ایل میں انٹرنیشل منیجمنٹ متعارف کرائی ہے۔ علی ترین پی ایس ایل میں خاتون کوچز لیکر آئے ہیں۔

انہوں نے  مزید لکھا کہ ’پی ایس ایل شروع ہونے سے 3 ماہ قبل علی ترین غیر ملکی کوچز کو پاکستان لاکر پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دلوائی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے بہت سارے ٹیلنٹڈ کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’علی ترین اپنے مرحوم چچا عالمگیر ترین سے بہتر ٹیم کو لیکر چل رہے ہیں۔ سلمان اقبال نے لکھا کہ مجھے علی ترین کے پی ایس ایل کے بارے میں جذبے اور کرکٹ سے پیار پر کوئی شک نہیں۔ سلمان اقبال کے بیان پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں سلمان اقبال کی جانب سے ادا کیے گئے الفاظ اور سراہے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں علی ترین نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر کڑی تنقید کی تھی جس کے جواب میں سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں علی ترین کی باتوں کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ علی ترین کی باتوں پر افسوس ہے۔

علی ترین نے اپنے پوڈ کاسٹ میں پی سی بی اور سلمان اقبال کے شو ’جیتو پاکستان‘ میں ٹرافی کی نقاب کشائی پر شدید تنقید کی تھی، جس پر پی ایس ایل کی سابق چیمپیئن ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کریں ہم سب بطور فرنچائز مالکان اس کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا ہے اور توہین کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *