پاکستان میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے ؟ اہم خبر

پاکستان میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے ؟ اہم خبر

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں نمایاں گراوٹ کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، تاہم قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں نمایاں کمی کے تناظر میں پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان ہے۔

تاہم پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی ورکنگ پیپر تیار نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیت پشاور زلمی اور میرے لیے بڑی کامیابی ہے،بابر اعظم

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ وار قیمتوں کے ردوبدل سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ بھی تاحال نہیں ہو سکا، البتہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں ممکنہ کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جمعہ سے قبل قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ حتمی فیصلہ قیمتوں کے تعین کے لیے مقررہ فارمولے کے تحت کیا جائے گا اور ورکنگ مکمل ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 81 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایشیاء کے جدید ترین آئی ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

Related Articles