پاکستان کا بڑا اعزاز، ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی مقابلہ جیت لیا

پاکستان کا بڑا اعزاز، ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی مقابلہ جیت لیا

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو نیٹ ورک اکیڈمی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

دونوں اداروں نے سیسکو ای ایم ای اے نیٹ  اکیڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس مقابلے میں 70 سے زائد ممالک اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500 سے زائد آئی ٹی اکیڈمیز شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :چاند پر پراسرار حرکت؟ ناسا کے آرٹیمس II مشن نے سب کو حیران کر دیا

یہ تاریخی کامیابی نہ صرف پاکستان کے آئی ٹی ٹیلنٹ کا ثبوت ہے بلکہ ملک کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 سے زائد آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑا گیا۔

ماہرین کے مطابق ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی کی مشترکہ کوششیں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور یہی اقدامات مستقبل میں مزید کامیابیوں کی راہ ہموار کریں گے۔

editor

Related Articles