وفاقی وزیرامور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی گی، یہ نہ صرف حکومت بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی پالیسی ہے۔ پاکستان کی پالیسی ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن ریاست کمزور نہ ہو۔
بدھ کو کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے وزیرامور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگ جیلوں میں بند ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے وہ آزادی کشمیر کے لیے جو بھی حکمت عملی بنائے پاکستان اس پالیسی کی بھرپور سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کرے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ ہے لیکن پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ریاست کبھی کمزور نہ ہو، اس کے لیے حکومت پاکستان 77 سال قربانیاں دینے والے کشمیری عوام کی پشت پر کھڑا ہے۔