پنجاب حکومت نے صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت دیدی

پنجاب حکومت نے صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت دیدی

حکومت پنجاب کے گندم کے کاشتکاروں کیلئے اہم اعلان کر دیا، صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کیلئے صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کے بعد اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر کسی قسم کی روک ٹوک نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ہول سیل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں کمی

پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکاروں کو فصل کو پورا فائدہ مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائیگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *