او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چک 2-2 کنویں سے 21 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، کنویں سے حاصل شدہ گیس کوایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا، او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹرچک 2-2 کنویں میں 62.50 فیصد حصہ دار ہے۔
جی ایچ پی ایل 22.50 فیصد جبکہ اورینٹ پیٹرولیم 15 فیصد کی حصہ دار ہیں، چک 2-2 کنویں کی بحالی اور پیداوار میں اضافہ او جی ڈی سی ایل کی توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔