عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر قیمتوں میں مزید کمی ہوئی تو یہ 12 روپے سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس وقت برینٹ آئل کی قیمت 60.12 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہے، جب کہ 31 مارچ کو اس کی قیمت 74.74 ڈالر تھی۔ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تھا، جو 74.95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم 2 اپریل کے بعد سے اب تک اس میں 14 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے کی لیوی بھی عائد کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کی بنا پر جی ایس ٹی لگانا آسان ہو گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *