اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لئے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا۔
ٹریفک پلان کے مطابق ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے 300 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔ پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات میں، ایکسپریس ہائی وے، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا، ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کیا جائے۔
مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔ شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ریڈ زون اور سرینا ہوٹل آنے اور جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، جناح ایونیو، بری امام اور نادرا چوک کا استعمال کرے۔
اسلام آباد چوک سے جی الیون، سروس روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کیا جائے۔ سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کیا جائے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت ٹریفک بند رہے گی۔
شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لئے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں۔ شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں، شہری بہارہ کہو سے کوڑیانوالہ چوک سے سری نگر ہائی وے کا استعمال کریں۔ شہری پارک روڈ سے اسلام آباد داخل ہونے کے لئے راول چوک سے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ روڈ استعمال کریں۔
مری روڈ، ایکسپریس وے یا آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد آنے والے فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کا استعمال کریں۔ بری امام کی طرف سفر کرنے والے شہری نادرا چوک استعمال کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق شہریوں کو باخبر رکھنے کے لئے وقتا فوقتاً اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائیں گی تاکہ شہری بروقت اگاہ رہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ شہری دوران آمد و رفت سرینا اور فیض آباد کی اطراف شاہراہوں پر آنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
سی ٹی او نے کہا کہ ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں تاکہ ہر گھنٹے آپ کو تازہ ترین ٹریفک اپڈیٹس فراہم کی جا سکیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم آپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر سکیں۔