اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی مطلع ابرآلود رہے گا اور وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا امکان

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جہاں کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم ابرآلود رہے گا اور وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد 45°C، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، موہنجو دڑو 44°C، روہڑی اور بہاولپور میں 43°C ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *