اسد عمر بھی بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کے خلاف کھل کر بول پڑے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر پی ٹی آئی کے بانی کا تمسخر اڑا دیا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انہیں خود بتایا کہ پنجاب کےلیے بہترین چیف منسٹرمل گیا ہے، میں نےان سے پوچھا کون ہے وہ؟ توانہوں نے بتایا عثمان بزدار۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ میں نے پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لئے دوبارہ پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا پارٹی کو بہت زیادہ نقصان ہوا۔