امریکا چین تجارتی تنازع ، سونے کی قیمت ریکارڈ بلندیوں پر

امریکا چین تجارتی تنازع ، سونے کی قیمت ریکارڈ بلندیوں پر

امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ نے سونے کی قیمتوں کو پر لگا دییے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور چین کی تجارتی جنگ سے ڈالر کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کمزور ہونے سے سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 682 پوائنٹس کی کمی

امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ نے سرمایہ کاروں کو سونے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا ہے، جس سے گزشتہ روز سونے کی قیمت تقریباً 3 فیصد بڑھ کر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بازار میں 2.6 فیصد اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3160.82 ڈالرز سے 3171.49 ڈالرز کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *