بی آر ٹی منصوبے میں مزید توسیع کا فیصلہ

بی آر ٹی منصوبے میں مزید توسیع کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت مزید 3 اہم روٹس کو فعال بنایا جائے گا جس سے ہزاروں لوگوں کو جدید سفری سہولت میسر آسکے گی۔ ذرائع کے مطابق خیبر روڑ، رنگ روڈ اور باڑہ روڑ کے روٹس کو فعال بنایا جائے گا جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ جہاں جہاں مرمت کی ضرورت ہوگی وہاں مرمت جبکہ تعمیرات والی جگہ میں ضرورت کے مطابق تعمیرات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا، محکمہ پولیس کی انصاف سہولت مرکز میں سہولیات کی بھاری بھرکم فیسیں مقرر

ذرائع کے مطابق خیبر روڑ پر چلنے والی بسیں گورا قبرستان سے جائے گئے جس سے ورسک روڑ اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافروں کو سہولت ملے گی۔ ذرائع کے مطابق باڑہ روڑ کو فعال بنانے سے کئی گاؤں اور علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا جبکہ رنگ روڈ روٹ کو فعال بنانے سے کوہاٹ اڈہ، حیات آباد اور دیگر کئی علاقوں کے رہائش پذیر ہزار لوگوں کو فائدہ ملے گا۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیے 50 مزید بسوں کی خریداری کی جائے گی جس پر 3 ارب 50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بسوں کی خریداری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے منظوری کے بعد اس کی خریداری پر کام شروع ہوگا ہے۔

ذرائع کے مطابق فعال ہونے والے روٹس پر مسافروں کے لئے آرام گاہ اور دیگر ضروری تعمیراتی کام کی ذمہ داری پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دی گئی ہے۔ جس کی پی سی ون اور دیگر امور کو فائنل کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ نئے روٹس فعال ہونے سے لوگوں کو کافی سہولت میسر آئے گی ۔ ان کے مطابق ضروری قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان روٹس کو فعال بنایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *