اس بات کا اعلان کینیڈین وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین و شہریت، شان فریزر نے کیا۔ نئے شامل کیے گئے 13 ممالک میں انٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹاریکا، پاناما، فلپائن، مراکش، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، اور یوراگوئے شامل ہیں۔
ان تیرہ ممالک کے شہری اگر پچھلے 10 سالوں میں کینیڈین ویزا حاصل کر چکے ہیں یا پھر امریکہ کا فعال نان امیگرنٹ ویزا رکھتے ہیں تو وہ ای ٹی اے کے اہل ہوں گے۔