کوئی شرمندگی نہیں پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتا، محمد رضوان

کوئی شرمندگی نہیں پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتا، محمد رضوان

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی شرمندگی نہیں پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتا۔

محمد رضوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے انگریزی نہیں آتی، ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ تعلیم مکمل نہیں کرسکا جس کی وجہ سے انگلش نہیں آتی لیکن اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں کہ پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتا۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹارگٹ دے دیا، عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر فخر ہے کہ جو بات کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے مطالبہ کرکٹ کھیلنے کا ہے، انگلش بولنے کا نہیں، میرا پاکستان مجھ سے کرکٹ مانگ رہا ہے، انگلش نہیں مانگ رہا۔

رضوان کا کہنا تھا کہ اکثر اوقات مجھے لگتا ہے کہ میں اتنی انگلش بول سکتا ہوں کہ ایک انگریز کو سمجھا سکتا ہوں کہ میں کیا بات کررہا ہوں، کوئی انگریز آئے گا اس کو سمجھا بھی دوں گا، گھما بھی دوں گا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ ان کو ہی ہو گا جن کو مجھ سے ناراض رہنا ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *