راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے دوران لوگ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے حسن ابدال، میانوالی، ایبٹ آباد، سوات، مردان، صوابی، نوشہرہ، لوئر دیر اور مالاکنڈ سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
تاحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔