سوزوکی آلٹو 2025 خریدنے کے خواہشمند افراد لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ گاڑی آسان اقساط کے منصوبے پر دستیاب ہے۔ قیمت کا انحصار منتخب کردہ ویریئنٹ، فیچرز اور خریداری کے طریقےیعنی مکمل ادائیگی یا قسطوں کی بنیاد پرپر ہو گا۔ اگر آپ قسطوں کے ذریعے سوزوکی آلٹو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو مجموعی قیمت سے کچھ زیادہ ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔
سوزوکی آلٹو کے تمام ویریئنٹس کی قیمتیں کمپنی کی جانب سے جاری کر دی گئی ہیں۔ آپ یہ قیمتیں ملاحظہ کر کے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون سا ویریئنٹ آپ کے لیے موزوں ہے۔ آلٹو وی ایکس کی قیمت 2,331,000 روپے ہے، جس پر فائلر کے لیے 11,655 روپے اور نان فائلر کے لیے 34,965 روپے کا ویڈ ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 2,707,000 روپے مقرر کی گئی ہے، اس پر فائلر کے لیے 13,535 روپے اور نان فائلر کے لیے 40,605 روپے ٹیکس ہے۔ آلٹو وی ایکس آر-اے جی ایس کی قیمت 2,894,000 روپے ہے، جس پر فائلر کے لیے 14,470 روپے اور نان فائلر کے لیے 43,410 روپے کا ٹیکس عائد ہوگا۔
وی ایکس ایل-اے جی ایس ویریئنٹ 3,045,000 روپے میں دستیاب ہے، اس پر فائلر 15,225 روپے اور نان فائلر 45,675 روپے ٹیکس ادا کریں گے۔
اپ گریڈڈ ویریئنٹس کی بات کی جائے تو آلٹو وی ایکس آراپ گریڈڈ ورژن 2,827,000 روپے میں دستیاب ہے، جس پر فائلر کے لیے 14,135 روپے اور نان فائلر کے لیے 42,405 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔ وی ایکس آر-اے جی ایس اپ گریڈڈ ورژن کی قیمت 2,989,000 روپے ہے اور اس پر فائلر کے لیے 14,945 روپے اور نان فائلر کے لیے 44,835 روپے ٹیکس ہے۔
وی ایکس ایل-اے جی ایس اپ گریڈڈ ورژن کی قیمت 3,140,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر فائلر کے لیے 15,700 روپے اور نان فائلر کے لیے 47,100 روپے ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
سوزوکی آلٹو 2025 کو قسطوں میں خریدنے کے لیے یو بی ایل بینک کا آٹو فنانسنگ پلان ایک نمایاں آپشن کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یو بی ایل ڈرائیو آٹو فنانسنگ اسکیم کے تحت، فکسڈ پروڈکٹ اور فائلر اسٹیٹس کے ساتھ، نیو ٹو بینک صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں وہ صارفین شامل ہیں جن کا یو بی ایل کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے سے کوئی فعال ڈپازٹ یا کنزیومر فنانس تعلق نہیں ہے۔ اس اسکیم کے تحت منتخب انشورنس فراہم کنندہ یو بی ایل انشورنس ہی ہے۔
فنانسنگ کے لیے منتخب کی گئی گاڑی سوزوکی آلٹو وی ایکس ہے، جس کی قیمت 2,330,999 روپے ہے۔ صارف کی جانب سے 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 699,299.70 روپے بنتی ہے۔ فنانسنگ کی مدت 5 سال رکھی گئی ہے اور ماہانہ قسط کا تخمینہ 38,391 روپے ہے، جو 14.5 فیصد سالانہ شرح سود پر مبنی ہے۔
اس قرضے کے لیے پروسیسنگ فیس 13,560 روپے ہے جبکہ پہلے سال کا انشورنس پریمیم 34,964.99 روپے ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس پلان میں کسی قسم کے اضافی دستاویزی چارجز شامل نہیں ہیں۔
اگر صارفین سوزوکی آلٹو نہ لینا چاہیں تو ان کے پاس سوزوکی کلٹس کے مختلف ویریئنٹس کو بھی آسان اقساط پر حاصل کرنے کا آپشن موجود ہے۔ مزید معلومات کے لیے آپ میزان بینک، بینک الحبیب، ایچ بی ایل اور دیگر بینکوں کی ویب سائٹس پر بھی قسط منصوبے چیک کر سکتے ہیں تاکہ اپنے بجٹ اور ضروریات کے مطابق بہترین آپشن کا انتخاب کر سکیں۔