کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

  پشاور زلمی کی جانب سے  صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کی، بابر بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہو گئے، محمد حارث 13 اور کیڈمور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے،صائم ایوب 50 اور حسین طلعت 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پشاور زلمی کی پوری ٹیم 136 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے چار، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو، دو جیمیسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا، لٹن داس بھی ایونٹ سے باہر

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 88 رنز کی شراکت قائم کی۔ سعود شکیل نے59 اور فن ایلن نے 53 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 41، کوشال مینڈس نے 35 اور  رائیلی روسو نے 21 رنز بنائے۔

پشاور  زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور جوزف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *