چودھری سالک حسین کو مسلم لیگ ق کا سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ چودھری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین شریک ہوئے، اس موقع پر ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔