سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ کپتان ڈیوڈ وارنر کی گری انہوں نے 12 رنز بنائے اور بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
جب اسکور 52 پر پہنچا تو ٹم سائفرٹ سولہ گیندوں پر 32 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، عرفات منہاس دس رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

جیمز وینس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 43 گیندوں پر 101 رنز بنائے، وہ رن آئوٹ ہوئے، خوشدل شاہ نے شاندار 60 رنز بنائے انہیں عاکف جاوید نے بولڈ کیا۔ کراچی کنگز نے 19.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کر لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے تین، بریسویل اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

قبل ازیں پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطا نز کی جانب سے محمد رضوان اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا، شائے ہوپ 8 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان نے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامران غلام نے 36 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔۔

ملتان سلطا نز کی جانب سے محمد رضوان اور بریسویل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، محمد رضوان نے پانچ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔

بریسویل نے سترہ گیندوں پر 44 رنز بنائے، اس طرح ملتا ن سلطانز مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 235  رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *