ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے مکمل باخبر ہیں:شفقت خان

ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے مکمل باخبر ہیں:شفقت خان

ترجمان وزارت خارجہ شفقت خان نے کہا ہے کہ ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے مکمل باخبر ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ معاملے پر  پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں پاکستانی قونصلیٹ معاملے پر ایران کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں ۔ تفصیلات آنے پر تمام معلومات شیئر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل

واضح رہے کہ  گزشتہ روزایران کے صوبہ سیستان میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، تمام افراد کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ورکشاپ میں قتل کیا گیا تھا۔ تمام مقتولین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ ایرانی حکام معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *