پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جتنے مرضی مقدمات درج کرنے ہیں کر لیں بانی پارٹی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 3سال ہوگئے ہم عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ انصاف ضرور ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنانے سے ملک کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکن ہر حالت میں اپنے بانی کے ساتھ کھڑا تھااور کھڑے رہے گا اور کسی بھی قیمت پرپارٹی قائد کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ انشاء اللّٰہ انصاف پائیں گی ۔ زرتاج گل نے مزیدنے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں ایک سیاسی چال ہے ۔
ان کے اس بیان کو پی ٹی آئی کے عزم اور اپنے قائد کیساتھ غیر متزلزل وابستگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔