جلاؤ گھیراؤ کیس : علیمہ خان،عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جلاؤ گھیراؤ کیس : علیمہ خان،عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بانی پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی 5 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 17 مئی 2025 تک توسیع کر دی۔

پریزائیڈنگ جج ارشد جاوید کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل عدالت نے دونوں خواتین کو گزشتہ روزتک عبوری ضمانت دی تھی۔ سماعت کے دوران وہ عدالت میں پیش نہیں ہو ئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ملک چھوڑنے یا خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی ، علیمہ خان

ان کے وکلاء نے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ دونوں خواتین اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں۔ عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *