کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ کامیابی سمیٹنے کے لئے میچ سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ خاص حکمت عملی اپنائیں گے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ہم ہار نہ ماننے والی حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے ۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا تھا کہ وکٹیں گرتی بھی رہیں تو رنز بناتے رہنا ہے، تاہم ہم نے ملتان سلطانز کو کو تھوڑے زیادہ ایکسٹرا رنز دے د ئیے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے عمدہ شراکت بنائی، دونوں آؤٹ ہوئے تو پیچھے آنے والے بیٹرز نے کھیل میں اپنی پوری ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا ۔اس موقع پر جیمز ونس کا کہنا تھا کہ ہدف اتنا آسان تو نہیں تھا مگر پچ اچھی تھی، ہماری کوشش تھی کہ رنز بناتے جائیں اور رن ریٹ قابو میں رکھیں۔
جس میں ہم کامیاب ہوئے ۔جیمز ونس نے کہا کہ باؤنڈری کی جب ضرورت تھی ہم نے لگائی ، خود میچ جتواتا تو زیادہ اچھا ہوتا، بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگیا۔ عرفات منہاس نے کہا کہ پہلی جیت سے ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، ہماری ٹیم کا کوئی خاص پلان نہیں تھا، مینجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کیا۔
عرفات منہاس نے فیلڈنگ میں غلطیوں کا اعتراف کیا ، انہوں نےجیت کا کریڈٹ جیمز ونس دیا، کوشش ہے اگلے میچ میں بھی اچھا کارکردگی دکھائیں ۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی ۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے فاتحانہ شروعات کی، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے ہرا دیا، کراچی کنگز نے پی ایس ایل ایونٹ کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کراچی کنگز کے بلے بازوں جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار بیٹنگ کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔