اثاثوں میں اضافے کرنے والا نہیں ، ہر الیکشن کیلئے اپنی زمین فروخت کرتاہوں:جنید اکبرخان

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا لیکن جب وہ حکم دیں گے پہلے سے زیادہ تعداد میں اسلام آباد جائیں گے۔ جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائیں اور نہ ڈرنے والے باہر نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں سائوتھ ریجن کنونشن سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار علیحدہ علیحدہ ہونے چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی : جنید اکبر

آج اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتے تو صوبائی صدارت کسی بھی صورت میں قبول نہ کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کے بغیر میں یوسی کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے بیٹھے ہیں سب کو پارٹی قائد کے نام پر ووٹ ملے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپ بندی ضرور ہے مگر ہم سیاسی غلام نہیں، کوئی چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بنا لے پی ٹی آئی پر فرق نہیں پڑتا، پارٹی میں جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کا راستہ ر وکنے کیلئے دیوار کھڑی کروں گا۔ چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیل کرنا ہوتی تو وہ 2سال جیل میں نہ رہتے : رؤف حسن

جنید اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے میرا کوئی اختلاف نہیں جب تک بانی کا ان پر اعتماد ہوگا وہ ہمار ےچیف منسٹر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی اثاثوں میں اضافے کرنے والا نہیں ہوں، ہر الیکشن کیلئے اپنی زمین بیچتا ہوں، جب تک عمران خان ہو گا سیاست کروں گا، خان نہیں تو سیاست کو بھی خیر آبا د کہہ دوں گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *