انا اللہ وانا الیہ راجعون! جی ٹی روڈ طارو پبی کی حدود میں (ای آئی بی) موبائل سکواڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل افتخار، کانسٹیبل مجاہد شہید ہوگئے۔
انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہےکہ جی ٹی روڈ طارو پبی کی حدود میں EIB موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کانسٹیبل افتخار، کانسٹیبل مجاہد جام شہادت نوش کر گئے اور فاروق باچا سب انسپکٹر زخمی ہے۔
تمام افسران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج مورخہ 13 اپریل 2025 کو بوقت صبح 08:00 بجے دونوں شہیدوں کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی جا ئے گی ، نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔