پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات کا سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی خبروں پر ردعمل آ گیا۔
نجی ٹی و ی کے مطابق اپنے وضاحتی بیان میں ارباب خضرحیات نے پرویز خٹک کی ن لیگ میں شمولیت کو خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ (ن)کا حصہ ہیں اور نہ ہی پارٹی کے رکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے رہنما ارباب خضرحیات کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیان پر سخت ردعمل آگیا
انہوں نے واضح کر دیا کہ پرویز خٹک کی بطور مشیر داخلہ تقرری پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا جو مخصوص حالات کے تحت کیا گیا۔ ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں قیادت کا صرف ایک ہی مرکز ہے اور وہ امیر مقام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال مون سون سیزن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی
ان کا کہنا ہے کہ امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا مزید تھا کہ پارٹی میں انتشار یا قیادت کی تبدیلی سے متعلق افواہیں گمراہ کن ہیں اور کارکنوں کو ایسی خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔