فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے اور کہا کہ یہ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے کہ عمران خان ودیگر کو سزائیں ہوجائیں۔ پی ٹی آئی وکلااور قیادت پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ ان کے درمیان ریس لگی ہوئی ہے کہ کون عمران خان سے ملے اور غلط معلومات دے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج تحریک انصاف کا ایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، عمران خان کے حقوق کو تہس نہس کر رہے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سے ملی ہوئی ہے۔