آئی سی سی کا بے گھر افغان خواتین کرکٹرز کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

آئی سی سی کا بے گھر افغان خواتین کرکٹرز کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بے گھر افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اس اقدام کے تحت ایک خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا جو براہ راست ان افغان خواتین کھلاڑیوں کو مالی مدد فراہم کرے گا تاکہ یہ کھلاڑی اپنے کرکٹ کیریئر کو جاری رکھ سکیں۔

آئی سی سی کے اس منصوبے میں تربیتی پروگرام بھی شامل ہوگا جس میں کوچنگ، عالمی معیار کی سہولیات اور مخصوص رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ کھلاڑی اپنی مکمل صلاحتیں حاصل کر سکیں۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہر کرکٹر کو برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے چاہے ان کے حالات کچھ بھی ہوں۔ اپنے قابل قدر شراکت داروں کے تعاون سے ہم اس ٹاسک فورس اور معاونتی فنڈ کا آغاز کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں تاکہ بے گھر افغان خواتین کھلاڑی کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکیں‘۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے مطابق یہ منصوبہ بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آف آسٹریلیا کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *