پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور اور دیگرعلاقوں میں 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ موسم گرما کا آغاز ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوز الرٹ جاری کردیا ہے۔
درجہ حرارت میں اضافہ بالآخر بجلی کی کھپت میں اضافے کا سبب بنے گا کیونکہ لوگ اپنے گھروں اور دفاتر کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اے سی کا استعمال کرتے ہیں۔ گرمیوں کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ممکنہ لوڈ شیڈنگ کے درمیان لوگ اب اپنے روزمرہ استعمال کے لیے شمسی توانائی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔
5 کلو واٹ کا سولر سیٹ اپ نصب کرنے پر آپ کو قدرے کم لاگت آئے گی کیونکہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے بعد پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
5 کلو واٹ شمسی نظام کی صلاحیت
5 کلو واٹ کا سولر سسٹم 1.5 ٹن انورٹر اے سی، لائٹس، پنکھے، ریفریجریٹر، واشنگ مشین اور دیگر اشیا سمیت متعدد دیگر آلات کو بجلی فراہم کرسکتا ہے۔ تاہم سیٹ اپ کی صلاحیت کے مسائل کی وجہ سے ایک ہی وقت میں تمام آلات چلانا ممکن نہیں ہوگا۔
5 کلو واٹ کا سیٹ اپ ایک متوسط طبقے کے خاندان کے لیے تقریباً موزوں ہے جو ہر ماہ 600 یونٹ تک فراہم کرتا ہے۔
5 کلو واٹ سولر سسٹم کا اجرا
5 کلوواٹ سولر سسٹم انسٹال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی
سولر پینل، چونکہ 5 کلوواٹ 5000 واٹ کے برابر ہے، لہٰذا آپ کو 590 واٹ کی گنجائش کے ساتھ تقریباً 9-10 پینل کی ضرورت ہوگی۔
10 کلوواٹ تک سولر انورٹر
سولر بیٹری: یہ آپشنل ہے، اگر نہ بھی ہو تو سولر سسٹم چلے گا
ماؤنٹنگ اسٹرکچر
سرکٹ بریکر پر مشتمل ڈی بی باکس
5 کلو واٹ سولر نظام کی قیمتیں
رپورٹ کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 6 سے 7 لاکھ روپے ہوگی جس کا انحصار پینلز، انورٹراور بیٹریوں کے معیار پر ہوگا۔ سولر پینل اور انورٹر کی قیمتیں پاکستان میں کمپنی اور معیار کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہیں۔