عمران خان اپنی رہائی میں رکاوٹ خود ہیں اور رکاوٹیں پیداکرنے میں خود کفیل ہیں : عرفان صدیقی  

عمران خان اپنی رہائی میں رکاوٹ خود ہیں اور رکاوٹیں پیداکرنے میں خود کفیل ہیں : عرفان صدیقی  

مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی اپنی رہائی میں رکاوٹ خود ہیں اور کاوٹیں پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر فرد ایک پارٹی بنا ہوا ہے، اب سوشل میڈیا پر جیسی  ایکٹوئٹی چل رہی ہے وہ یہ کبھی نہیں دیکھی۔

ان کاکہنا تھا کہ ماضی میں نہ ہی نو مئی دیکھا اور نا ایک دوسرے پر آواز اٹھانے والوں کو دیکھا، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو سننے کے لئے تیار نہیں ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ماضی میں  مشکلات آئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف  درخواست مسترد

سینٹر عرفان الحق صدیقی  نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایجنڈا نہیں ،یہ ہر لمحہ بات بدل دیتے ہیں۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا ساری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *