پاکستان اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے رجحان کے بعد منگل کو ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے
منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
ڈیلرز کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 741 روپے ہوگئی ہے۔
24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 397 روپے ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 224 ڈالر تک پہنچ گئی۔