وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے اور ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیورسٹیز میں ان کے بچوں کیلئے پانچ فیصد کوٹہ دینے کا بھی اعلان کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے بچوں کو میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹہ دیا جائے گا۔