لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز  نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا، ڈیوڈ وارنر اور جیمز وینس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، دونوں شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

ٹم سائفرٹ نے 18 رنز بنائے اور آصف آفریدی کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود بھی 18 رنز بنا سکے رشاد حسین کی گیند پر بلنگز نے ان کا کیچ تھاما۔

عرفان خان چھ رنز پر رشاد حسین کا شکار بنے ان کا کیچ مچل نے تھاما، عرفات منہاس بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے انہیں سکندر رضا کی گیند پر بلنگز نے کیچ آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی ایک رنز بنا کر رشاد حسین کا شکار بنے۔حسن علی 27 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے 29 رنز بنائے اور حارث رئوف نے انہیں آئوٹ کیا۔

کراچی کنگز کی پوری ٹیم 135 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، لاہور قلندرز نے یہ میچ 65 رنز سے جیت لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور رشاد حسین نے تین،تین سکندر رضا نے دو جبکہ حارث رئوف اور آصف آفریدی  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا۔

محمد نعیم سات رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔25 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی چھ رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر عرفات منہاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ چوتھی وکٹ سیم بلنگز کی گری انہوں نے 19 رنز بنائے وہ بھی حسن علی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ ڈیرل مچل کی گری انہوں نے شاندار 75 رنز بنائے اور وہ عباس آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ قلندرز نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 202 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *