ملزمان نے ٹک ٹاک ویور شپ بڑھانے کے لئے کے ایف سی برانچ پر حملہ کیا، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی پولیس نے صدر کینٹ میں واقع کے ایف سی پرحملہ کرنیوالے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس لائن ہیڈکواٹر میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاید، آصف، عظمت، ناصر، حمزہ شامل ہیں۔ ملزمان نے فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر دھاوا بولنے والے 5افراد گرفتار

سی پی او کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ۔فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس نفری تعینات کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرہ میں کہیں یہ نہیں ہوتا کہ اسطرح کسی بھی عوامی جگہ پر ایسا کیا جائے۔ ان میں ٹک ٹاکر بھی ہیں اور یہ تمام پاکستانی ہیں، جن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ ہم نے دوتین روز قبل علماء کمیٹی کو وارث خان کے علاقے میں ہونے والے واقعہ میں انگیج کیا تھا ۔یہ کریمنلز ایکٹ ہے جو غیر اخلاقی اور غیرقانونی واقعہ ہے۔ صدر کینٹ میں یہاں پولیس پہلے ہی تعینات تھی تاہم کچھ فاصلہ ہونے اور افسران کے آنے پر فوری رسپانس کیا گیا۔ کل صبح ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ عدالت کے سامنے بہتر انداز میں کیس پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے حوالے سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانیوالی ریلیوں کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے کوارڈینیشن ہوگی۔ ملزمان میں ایک واپڈا کا کنٹریکٹ ملازم ،ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر بھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *